جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں عید کے روز دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک، گھریلو ناچاکی پر نوجوان نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی بیوی بچاتے ہوئے زخمی، طوفانی ہوا میں اڑتی سولر پلیٹ سے ایک نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید کے روز دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک عورت زخمی ہوئی جیکب آباد کے آدم خان پہنور قصبہ میں گھریلو ناچاکی پر خیر بخش کھوسو نے جعفر ایکسپریس کے سامنے آکر خودکشی کرلی جبکہ شوہر کو بچاتے ہوئے بیوی بھی شدید زخمی ہو گئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے نازک حالت میں لاڑکانہ لیجایا گیا ایک دوسرے واقع میں گڑھی خیر ومیں طوفانی بارش میں اڑتی ہوئی سولر پلیٹ لگنے سے محمد علی لہر شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا لاش گھر پہنچنے پر عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔
