نورواہ نہر میں زرعی پانی کی قلت اور محکمہ آبپاشی کیخلاف آبادگاروں کا احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) نورواہ نہر میں زرعی پانی کی قلت اور محکمہ آبپاشی کیخلاف آبادگاروں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نورواہ نہر میں زرعی پانی کی قلت اور محکمہ آبپاشی کی ذیادتیوں کے خلاف آبادگاروں نے میر صابر خان کھوسہ، ڈاکٹر عبدالغفار رند، حافظ عبدالشکور بنگلانی، پیارو لاشاری، بابو کھوسہ، راجہ خان رند، ریاض خان رند، سہراب لاشاری اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا، آبادگاروں نے بیگاری کینال 37 میل کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زرعی پانی کی قلت کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ نورواہ نہر میں پانی کی قلت کی وجہ سے ہماری زمینیں بنجر بن رہی ہے محکمہ آبپاشی کے عملے کی آبادگاروں کے ساتھ ذیادتیاں عروج پر ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد پانی فراہم کرکے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جائے بصورت دیگر محکمہ آبپاشی کے دفتر کے سامنے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں