جیکب آباد کے صحافیوں کا شکارپور کے صحافی سلطان رند کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے صحافیوں کا شکارپور کے صحافی سلطان رند کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صحافیوں کی جانب سے شکارپور کے سینئر صحافی سلطان رند پر جھوٹے مقدمات درج کرنے اور گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی جلوس پریس کلب کے صدر محمد نواز سولنگی، عبدالرحمن آفریدی، زاہد کھرل، عبدالنبی مگسی، حضور بخش مغیری، رجب سومرو اور دیگر کی قیادت میں نکالاگیا، مظاہرین نے شکارپور پولیس کے خلاف نعریبازی کی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ شکارپور پولیس نے صحافی سلطان رند پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات اور گرفتاریاں صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے نہیں روک سکتی، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار سندھ حکومت نے صحافی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے آزادی صحافت کو کچلنے کی کوشش کی گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور صحافی سلطان رند پر درج جھوٹے مقدمات ختم کرکے آزاد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں