ڈینگی حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے محکمہ صحت میری خیل

Spread the love

لنڈی کوتل۔ڈینگی حملوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے محکمہ صحت میری خیل، متہ خیل ، نیکی خیل میں جلد از جلد ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے اور ہر گھر میں اسپرے کے ساتھ ہی مشتبہ افراد کا مفت ٹیسٹ کرائیں۔ عوام کا مطالبہ
لنڈی کوتل خیبر میری خیل میں گزشتہ کئی روز سے بخار میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور آہستہ آہستہ پھیلنے کا خدشہ لاحق ہے گزشتہ روز میری خیل اور متہ خیل میں 24افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئیں ہے جس میں بوڑھے جوان اور خواتین بچے شامل ہے لیکن اب ڈینگی کی اثرات میری خیل سے نیکی خیل کے حدود میں داخل درجنوں افراد کو بخار و جسم کی سخت درد ہورہی ہیں جس سے اہلیان علاقہ خوفزدہ ہے محکمہ صحت ڈینگی وائرس کی اس وباء کی تدارک کیلئے مفت ٹیسٹ و ہر گھر میں اسپرے کا جلد بندوبست کرائیں تاکہ یہ وباء اگے پھیل نہ سکے اہلیان میری خیل نے حکومت سے امداد و تدارک کیلئے مدد مانگ لی ہے محکمہ صحت زرائع کے مطابق میری خیل کے پانی کی ٹینکی میں ڈینگی لاروا کی علامت ظاہر ہوئی ہے جن کا صفائی کرائی گئیں اور مزید اس وباء کی تدارک کیلئے محکمہ صحت کیطرف جو بھی اقدامات اٹھانے کیلئے ہمیں احکامات مل جائیں ہم تیار ہے اس حوالے سے ڈسڑکٹ خیبر ہیلتھ افیسر کے ساتھ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا فون نہ مل سکا ۔
واضح رہے اگر اس وباء کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت نے سنجیدگی سے اقدامات نہ اٹھائے تو جانی نقصان کے ساتھ ساتھ اور علاقوں تک منتقل ہوسکتی ہیں جو خطرناک ثابت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں