
چالٹن میں فضہ زاہد اور سادہنہ سنگرامی کی شراکت سے کاسمیٹک کلینک کی بنیاد رکھی گئی۔ جس کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شیڈو منسٹر ایم پی افضل خان نے فتہ کاٹ کر کلینک کا افتتاح کیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر انھیں پھول پیش کیے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ ایم پی افضل خان اور قونصل جنرل طارق وزیر نے انھیں مبارکباد بھی پیش کی ۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس قسم کے سمال بزنسزکو فروغ دیا جائے فضہ زاہد اور سادہنہ بطور سی ای او کام کریں گی انھوں نے بتایا کہ چالٹن کاسمیٹک کلینک میں سکن کیئر اور آئی بروز اور چہرے سے متاثرہ ہر قسم کی پرابلم کا علاج کیا جائے گا ۔ جس کے لئے ان کی ماہر ٹیم کام کرے گی۔
