جیکب آباد کا بینظیر پارک بلدیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہ ہونے لگا،

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کا بینظیر پارک بلدیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہ ہونے لگا، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور پانی جمع، تفریح کے لئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے بینظیر فیملی پارک تباہی کا شکار ہو گیا مقرر عملہ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں صفائی نہ ہونے کے باعث پارک میں جگہ جگہ گندگی پھیل گئی ہے اور پانی جمع گیا ہے جس کی وجہ سے تفریح کے لئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب پارک کو تباہی سے بچایا جائے پارک میں جھولے لگائے جائیں واش رومز میں پانی تک نہیں ہوتا پارک میں صفائی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ آنے والوں کو تفریح کے لئے بہتر ماحول مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں