اینٹی کرپشن پولیس نے تین عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں عطائیوں کی شامت آگئی، اینٹی کرپشن پولیس نے تین عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی شامت آگئی ہے اینٹی کرپشن پولیس نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، اینٹی کرپشن پولیس نے سید عنایت شاہ کی قیادت میں باہو کھوسو میں عطائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین عطائی ڈاکٹر وں علی حسن جعفری، عبدالشکور ڈول اور یعقوب نوناری کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی کلینکیں سیل کردی گئی ہیں، گرفتار کئے گئے عطائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جلد مزید بھی گرفتاریاں کی جائیں گی، اینٹی کرپشن پولیس کی کاروائی کے بعد ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں میں کھلبلی مچ گئی ہیں اور اکثر عطائی اپنی کلینکیں بند کرکے فرار ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ جیکب آباد ضلع میں سینکڑوں عطائی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں شہریوں کی شکایت پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں