جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کی کاروائی، 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میر پور برڑو تھانہ کی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 اشتہاری ملزمان عبدالرزاق برڑو، محمد صادق برڑو اور علی حسن برڑو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔
