جیکب آباد کی جمس اسپتال میں ڈیڑھ ماہ قبل عورت کے فوت ہونے کا معاملہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی جمس اسپتال میں ڈیڑھ ماہ قبل عورت کے فوت ہونے کا معاملہ، ڈی جی صحت کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ دے دی، جمس انتظامیہ اور لیڈی ڈاکٹرز ذمہ دار قرارتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس اسپتال میں مبینہ غفلت سے فوت ہونے والی عورت کے متعلق ڈی جی صحت کی تشکیل کر دی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں جیکب آباد کی جمس اسپتال کی انتظامیہ اور دو لیڈی ڈاکٹرز کو عورت کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر رستم بھٹو کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جمس اسپتال کی انتظامیہ اور دو لیڈی ڈاکٹرز ڈاکٹر شبنم جمالی، ڈاکٹر افشاں نے بروقت اسپتال لائی گئی عورت صبیحہ سرکی کا علاج نہیں کیا جس کے باعث عورت فوت ہو گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمس اسپتال جیسے بڑے ادارے میں ہر گروپ کا خون موجود نہ ہونا قابل تشویش ہے یہ ایڈمنسٹریٹر کی غفلت ہے کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اعلی حکام کو ہدایت کی ہے کہ الزام کی مرتکب ڈاکٹرز کی نجی کلینکس بند کرائی جائیں، رپورٹ میں سکھر کے غلام محمد مہر میڈیکل کالج کی ڈاکٹر ماہ جبیں کو بھی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سکھر جیسے بڑے شہر کی سرکاری اسپتال میں ہر قسم کے خون کا نہ ہونا خطرے کی نشانی ہے واضح رہے کہ 6جون کو صبیحہ سرکی کو ٹھل سے جمس اسپتال علاج کے لئے لایا گیا تھالیکن اسکا علاج نہیں کیا گیا جس کے باعث مریضہ کو سکھر اسپتال لیجایا گیا جہاں بھی فوری علاج نہ ہوا، فوت ہونے والی عورت کے شوہر منیر سرکی نے محکمہ صحت کو جمس اسپتال انتظامیہ اور لیڈی ڈاکٹر ز کے خلاف کاروائی کے لئے تحریری درخواست دی تھی جس کے بعد ڈی جی صحت نے ڈائریکٹر صحت لاڑکانہ ڈاکٹر رستم بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر زاہد ڈاوچ اور شیخ زید اسپتال کی ماہر زچہ و بچہ ڈاکٹر صائمہ چانڈیو کو رکن مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی نے 17جون کو جمس اسپتال جیکب آباد اور 21جون کو سکھر کی سول اسپتال کا دورہ کرکے تحقیقات کی جس کے بعد ایسی رپورٹ تیار کرکے ڈی جی کو پیش کی گئی ہے، جمس اسپتال انتظامیہ سمیت دو لیڈی ڈاکٹرز اور سول اسپتال سکھر کی ڈاکٹر کو غفلت کا مرتکب اور عورت کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں