جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد بلدیہ کے ملازم بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ سے محروم، کم تنخواہ ملنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے باوجود جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین اس سے محروم ہیں بلدیہ ملازمین کو اضافی تنخواہوں کا اجرا نہیں کیا جا سکا ہے اضافی تنخواہ نہ ملنے کی ملازمین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ عید کی وجہ سے جولائی میں دی جانے والی تنخواہ کم تھی دیگر تمام محکموں کے ملازمین کو اضافی تنخواہ ملے لیکن ہمیں نہیں دی گئی جو کہ زیادتی ہے وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیہ سید ناصر شاہ اس کا نوٹس لیں دوسری جانب بلدیہ جیکب آباد کے ایڈ منسٹریٹر ذوالفقار داؤدپوتہ نے رابطے پر بتایا کہ بلدیہ جیکب آباد کا او زیڈ ٹی شیئر نہیں بڑھایا گیا تو ملازمین کو کیسے اضافی تنخواہ دیں دیگر محکمے خزانہ آفیس سے منسلک ہیں انکی تنخواہیں آن لائن ہیں جبکہ بلدیہ میں ایسا نہیں، بلدیہ کا تنخواہوں کا نظام بھی آن لائن سے منسلک کر دیا جائے تو یہ مسائل نہ ہوں۔
