بارہ سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی ناکام کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

Spread the love

ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزم کیخلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی۔12سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی ناکام کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں 12سالہ بچے نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بریکوٹ بازار میں کھڑا تھا ایک اسم نامعلوم جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھا سے لفٹ مانگ کر جس نے مجھے اپنے ساتھ چارسدہ لے آئے اور کہا کہ میرے ساتھ کنڈیکٹری کرو گے اگلی صبح وہ مجھے زبردستی گنے کے کھیت میں لے گئے اور مجھ سے بد فعلی کی ناکام کوشش کی۔ میرے چیخ و پکارپر اس نے اپنا موٹرسائیکل چھوڑ دیا اور موقع سے فرار ہوئے۔تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نورحید ر خان نے ایکشن لیتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں ملزم جواد ولد فضل قدیم ساکن سوات بریکوٹ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں