گلاسکو (عارف چودھری)
آزاد کشمیر میں پی ٹی آئ کی واضح کامیابی کی خوشی میں ایبر ڈین میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پی ٹی آئ خالد جاوید چودھری، سابقہ صدر پی ٹی آئ فخر اقبال چودھری ، خصوصی طور پر لندن سے تشریف لاۓ احمد مسعود اور زین مسعود کے علاوہ احمد طاہر اور انفارمیشن سیکریٹری زین علی نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب کا اہتمام پی ٹی آئ ایبرڈین کے صدر عرفان بشیر نے کیا تھا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے پی ٹی آئ کی آزاد کشمیر میں کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور اسے عوام کی تاریخی فتح قرار دیا۔
صدر پی ٹی آئ خالد جاوید چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جنھوں نے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے جس سے عوام کے دلوں میں ان کا اعتماد بحال ہوا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔
سابقہ صدر پی ٹی آئ فخر اقبال چودھری نے اس پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پر عرفان بشیر چودھری کو مبارک باد پیش کی۔
تقریب کے آخر میں عرفان بشیر صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس اعشایئہ میں شرکت کی۔
