گلگت (مظہر علی مغل سے)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ شہر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، اور نہ ہی پیٹرول قلت کے دوران پیمائش میں کمی بیشی ناقابل برداشت ہے پیٹرول کی خرید وفروخت میں کمی بیشی کے زمہ دارو ں پر بھاری جرمانے اور پمپ سیل ہونگے،کورونا آزمائش کے دور ان عوام کے مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا، ضلعی انتظامیہ پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے اقدامات کررہی ہے جان بوجھ کر پیٹرول کا سٹاک موجود نہ رکھنے والے پیٹرول پمپ مالکان مصنوعی بحران کے ذمہ دار ہیں سیکٹر مجسٹریٹس پیٹرول پمپوں میں سٹاک کی روزانہ رپورٹ کریں، یہ باتیں منگل کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، میونسپل پولیس فورس اور پولیس کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر میونسپل حدود میں موجود پیٹرول پمپوں پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ میونسپل حدود میں موجود پیٹرول پمپوں معمول کے مطابق سٹاک موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے پیٹرول پمپ معائینے کے دوران مالکان اور ملازمین سے سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ جان بوجھ کر ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ایک لیٹر میں جتنا پیٹرول کی مقدار ہوتی ہے پورا کرکے دیا کریں، ہمیں عوام کے جانب سے شکایات کا موقع نہ دیں، بعد ازاں انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان سے کہا کہ وہ اپنا سٹاک پورارکھیں پیٹرول کی طلب اور رسد کا پورا خیال رکھیں پیٹرول کی مصنوعی کمی ناقابل برداشت ہے ترجمان شہری انتظامیہ نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ شہر میں جہاں کہیں پیٹرول کمی کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے، پیٹرول پمپوں پر جان بوجھ کر پیٹرول کی کمی بیشی ناقابل برداشت ہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا
