گلگت (مظہر مغل) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت کا مشترکہ آپریشن، کورونا وائر س SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں، ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز، اور پولٹری شاپس، مالکان پر جرمانے عائد، متعدد افراد کو کورونا وائرس ویکسی نیشن کے عمل گزاردیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے ہدایات پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان، سیکٹر مجسٹریٹ شیر باز علی،ذوالفقار علی، اور بلڈنگ انسپکٹر، منظور حسین، اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف ہوٹلوں، دکانوں، پولٹر شاپس، اور بیکریوں پرچھاپے، متعدد دکانداروں، ہوٹل مالکان، پولٹری شاپس مالکان اور بیکری مالکان پر کورونا وائرس SOPs عملدرآمد نہ کرنے، ناقص صفائی، خود ساختہ مہنگائی، اور ہوٹلوں میں کچن کی ناگفتہ حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردئے اور سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں بصورت دیگر دکانیں، ہوٹلوں، بیکریوں کو سیل کردیا جائے گا کوئی رعائت نہیں ملے گی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد منافع خوری، کورونا ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور صفائی نہ کرنے والے زمہداروں کے خلاف الفا کنٹرول یا میڈیا سیل پر اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کردی جائے، کیونکہ شہری حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔
