جیکب آباد کے شہید بینظیر پارک میں گندگی کا انتظامیہ نے نوٹس لے لیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے شہید بینظیر پارک میں گندگی کا انتظامیہ نے نوٹس لے لیا، پارک کی صفائی کرالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے واحد شہید بینظیر بھٹو پارک میں گندگی اور پانی جمع ہونے کی خبروں کے بعد انتظامیہ جاگ اٹھی اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد نے میونسپل عملہ کی مدد سے شہید بینظیر پارک کی صفائی کرادی، انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہید بینظیر پارک میں عید کے دنوں پھیلائے گئے کچرے کی میونسپل عملہ کے ذریعے خصوصی صفائی کرائی گئی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرا پارک میں موجود کوڑے دان میں پھینکیں اور اپنے بچوں کو بھی صفائی کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ پارک ہمارے شہر کی رونق ہیں ان کا خیال رکھنا ہر ایک ذمہ دار شہری کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں