بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جیکب آباد کے نزدیک رتوڈیرو جیکب آباد مین روڈ پر 4 گھنٹےدھرنا

Spread the love

جیکب آباد ( نامہ نگار) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جیکب آباد کے نزدیک رتوڈیرو جیکب آباد مین روڈ پر 4 گھنٹےدھرنا ٹريفک معطل ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بدامنی اور جیکب آباد کے قریب جیکب آباد رتوڈیرو مین روڈ پر سالار شاخ کے آرڈی 32 پل کے پرنامعلوم مسلح افراد کی جانب سے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے رہنما مولانا منیر احمد ابڑو مولانا محمد الدین بروھی پر تشدد کرکے سی ڈی2018 ماڈل موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے واقعے کے خلاف جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے کارکنان کثیر تعداد میں تحصیل امیر مولانا سلیم اللہ بروھی، مولانا منیر احمد ابڑو مولانا محمد الدین بروھی،مولانا شاھمراد جکھرانی میرمحمدصلاح خان بروھی، مولانا کریم بخش بروھی حافظ عبدالوحیدبروھی، محکم الدین بروھی, مختیار احمد کوسو اور دیگر کے قیادت میں رتوڈیرو جیکب آباد کے مین روڈ 32پل پر احتجاجی مظاہرہ کرکے ٹائر جلاکر سخت نعرے بازی کی اور نااہل راشی انتظامیہ ایس ایچ او کو ھٹانے کے نعرے لگائے ایس ایچ او نبی بخش ڈاہانی احتجاجی مظاہرے میں پہنچ کر رہنماؤں سے بات چیت کی جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیاگیا، جےیوآء کےضلعی امیر الحاج ڈاکٹر اے جی انصاری مولانا سلیم اللہ بروھی اور دیگر رہنماؤں نے ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ جلد واقع کا نوٹس لے کر اس طرح کے غیر ذمہ دار ایس ایچ اور کوفورن ہٹایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل جلد واپس کرائی جائی بصورت دیگر پورے ضلع جیکب آباد میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں