جیکب آباد( نامہ نگار) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز حسین جکھرانی کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، ملاقات می اعجاز حسین جکھرانی نے اپنے محکمے کی کارکردگی اور ضلع جیکب آباد میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور عوامی مفادات کے تحفظ کا دوسرا نام پاکستان پیپلز پارٹی ہے، وہ عناصر جن کو عوام کی خدمت کرنا ناگوار گذرتی ہے، وہ پیپلز پارٹی کے خلاف نیب کو استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹوں و مشکلاتوں کے باوجود عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
