موسلا دھار طوفانی بارشوں سے وزیرآباد اور گردونواح میں نظام زندگی مفلوج ھو کر رہ گیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) موسلا دھار طوفانی بارشوں سے وزیرآباد اور گردونواح میں نظام زندگی مفلوج ھو کر رہ گیا ھے. گلیاں بازار اور سڑکیں ندی نالوں کا روپ دھار گئی ھیں. نشیبی علاقوں میں کئی فٹ تک ٹھاٹھیں مارتا پانی مکانوں میں داخل ھو گیا ھے جس سے شہریوں کو شدید نقصان کا سامنا ھے. جناح کالونی،ماڈل کالونی، چیمہ کالونی، سکندر پورہ، اللہ والا چوک جی ٹی روڑ، لالہ زار کالونی، سیالکوٹ روڈ، موتی بازار، پبلک سکول روڈ نظام آباد، جلال پورہ، سپال کالونی سمیت شہر کے 70 فی صد علاقوں میں پانی کا راج ھے نکاسئ آب کے راستے مسدود ھونے سے انتظامیہ کی غفلت واضع ھو گئی ھے. وزیرآباد کے پہلو میں بہنے والے ناکہ پلکھو اور دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ھو رھی ھے جس سے نواحی دیہات میں آبادی اور فصلوں کے متاثر ھونے کا خدشہ ھے. انتظامیہ اور امدادی اداروں کو چوکس کر دیا گیا ھے اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ھیں .مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور کی ھدایت پر ھنگامی امدادی سیل نے کام شروع کر دیا ھے.وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ھے جس سیلابی صورت حال پیدا ھونے کا خدشہ ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں