صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالمزیب خان مہند کی زاتی کوششوں سے محکمے ترقی کی راہ پر گامزن ہے آصف اعوان

Spread the love

ایسوسی ایشن نے ضم شدہ اضلاع میں اپنی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔صوبائی صدر

پشاور(نمائندہ تیمور عباس)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک ویلفئیر ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صدر آصف اعوان نے کہا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے دونوں محکموں پر فارمرز اور زمینداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ ڈیری فارمنگ اور اعلی قسم کی فصلیں اور پھل پیدا ہونگے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ضم اضلاع میں بھی ترقی کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری، وزیر زراعت محب اللہ خان، سیکرٹری زراعت اسرار خان اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کی ذاتی کوششوں سے محکمے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ اور دیگر ادارے بڑے بڑے منصوبے شروع کریں گے حکومتی سطح پر فنڈز بھی کافی مقدار میں ہونگے انہوں نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایسوسی ایشن نے ضم شدہ اضلاع میں اپنی رجسٹریشن شروع کر دی ہے سید نسیم شاہ کو ایسوسی ایشن نے ضم شدہ اضلاع کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے تا کہ ان علاقوں میں غریب فارمرز کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے اور صوبے میں دودھ اور گوشت کی مد میں کفالت کے ساتھ فارمرز اپنے پاوں پے کھڑے ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں