کارخانوں مارکیٹ میں آر ایس ایس پولیس کے وین پر ہنڈ گرنیڈ دھماکہ

Spread the love

دھماکہ ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی کاروائی کے دوران ہوا ہے۔

پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کارخانوں مارکیٹ میں آر ایس ایس پولیس کے وین پر ہنڈ گرنیڈ دھماکہ پولیس اور ریسیکو کی ٹیمیں پہنچ گئی ہے زخمی اور جاں بحق اہلکاروں کی اسپتال منتقلی شروع ہوگی ہے جائے وقوعہ اور پورے علاقے کو پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا ہے بم ڈسپوزل یونٹ جائے وقعہ کا جائزہ لینے کے لئے سپاٹ پر پہنچ گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہنڈ گرینڈ حملے کی نوعیت کا اندازہ لگا یا جا رہا ہے دھماکہ ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی کاروائی کے دوران ہوا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہنڈ گرینڈ موبائل وین پر پھینکا گیا۔شہید پولیس اہلکار کی نعش اور زخمی اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں