ضلع کرم میں امن کیلئے ضروری ہے کہ شاملات کے تنازعات ختم کئے جائے,ذوالفقار بھٹو

Spread the love

ضلع کرم سے منشیات کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔رہنما عوامی نیشنل پارٹی

پاراچنار(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ذوالفقار بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن کیلئے ضروری ہے کہ شاملات کے تنازعات ختم کئے جائے اور حکومت اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائیں پاراچنار میں نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار بھٹو ، نو منتخب صدر محمد خورشید ربانی ، جنرل سیکٹری عارف حسین ، عابد بنگش ، عمران علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ جائیداد خاصکر شاملات کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور علاقے سے منشیات کا خاتمی کیا جائے رہنماؤں نے کہا کہ وہ امن کے حوالے سے اپنے رہبر بادشاہ خان کے نقش قدم پر چلیں گے اس سے قبل نو منتخب کابینہ سے حلف لیا گیا جن میں صدر محمد خورشید ربانی ، جنرل سیکٹری عارف حسین ، نائب صدور یوسف گیلہ من شعبان طوری ، سید حامد حسین ، جوائنٹ سیکریٹری سید عدنان حیدر اور سالار تصویر علی اور پریس سیکریٹری حسنین شامل ہیں نو منتخب صدر اور سیکٹری جنرل سمیت نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی اور علاقے کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں