ٹھل میں شہید پولیس اہلکار کے قتل کیس میں 6 ملزمان گرفتار،

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) ٹھل میں شہید پولیس اہلکار کے قتل کیس میں 6 ملزمان گرفتار، انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 8 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں جان محمد سرکی میں 12 روز قبل ملزم کی گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران گاؤں والوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار پرویز بنگلانی کے قتل کیس میں پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان غلام یاسن سھندڑو، کاشف سھندڑو، میر حسن، خالد حسین سومرو، رحیم بخش سومرو اورحسین سومرو کو گرفتار کرکے گذشتہ روز شکارپور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں گرفتار ملزمان کو 8 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، پولیس کے مطابق شہید اہلکار پرویز بنگلانی کے کیس میں مزید گرفتاریوں کے لیے کوشش جاری ہے جلد مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں