باہو کھوسو میں میں باولے کتے نے معصوم بچی کو کاٹ کر زخمی کردیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے علاقے باہو کھوسو میں میں باولے کتے نے معصوم بچی کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے باہوکھوسو کے قریب گاؤں نبی بخش عیسانی میں باولے کتے نے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 6 سالہ معصوم بچی سویرا عیسانی کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا جیسے مقامی بیسک ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ویکسین نہ ہونے پر بچی کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا جہاں بچی کو طبی امداد اور ویکسین دی گئی، باہوکھوسو کے مکینوں نے کہا کہ علاقے میں کتوں کی بھر مار ہے لیکن انتظامیہ کتا مار مہم نہیں چلا رہی اس سے آئے روز واقعات رونما ہورہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کتا مار مہم شروع کی جائے گی اور اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں