گلگت (مظہر علی مغل سے) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ شہر میں پیٹرول پمپوں پر وافر مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل کاذخیرہ موجود ہے تمام پیٹرول پمپوں میں ایک لاکھ پندہ ہزار لیٹر پیٹرول اور ایک لاکھ سینتالیس ہزار لیٹر ڈیزل ہے کسی بھی پیٹرول پمپ سے زائد منافع خوری اور پیٹرول نہ ملنے کی اطلاعات ملی تو سخت کاروائی ہوگی ضلعی انتظامیہ عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک پالیسی بیان میں کیا،اس سے قبل تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر گلگت مختار احمد نے میونسپل حدود میں موجود پاکستان سٹیٹ آئیل کے منظورہ شدہ پیٹرول پمپوں پر موجود پیٹرول اور ڈیزل کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ریونیو فیلڈ سٹاف کے حتمی جائزہ رپورٹ کے مطابق گلگت کے 18 فلنگ پوائینٹس جس میں BE,OTCL سکوار میں پیٹرول 4000 لیٹرز، ڈیزل 5000 لیٹرز، قراقرم APL، پیٹرول 10000 جبکہ ڈیزل 10000 لیٹر، کوئیک فلنگ سٹیشن 5500 لیٹر پیٹرول، 9000 لیٹر ڈیزل، نوبل فلنگ پوائنٹ پر 3940 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 11876 لیٹر ذخیرہ ہے انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قراقرم پیٹرولیم TPPL میں پیٹرول 18000 ڈیزل 13000 لیٹر، گلگت فلنگ جوٹیال، 14000 پیٹرول، 15000 لیٹر ڈیزل، خومر فلنگ سٹی، پیٹرول 1500 ڈیزل 8000 ڈیزل، گل عظیم پیٹرول پمپ 9000 ڈیزل،ملک فلنگ سٹیشن سٹی پیٹرول 5000، ڈیزل 4000 لیٹر،GB فلنگ سٹیشن 5000 ڈیزل، TPPL سٹیشن سٹی پیٹرول 13000 ڈیزل 3000 لیٹرز,ریور ویو فلنگ سٹیشنPSO امپھری 6000 لیٹر،ڈیزل 11000 لیٹرز، SUN فلنگ سٹیشن زیرو پوائنٹ امپھری 8000 پیٹرول، اور ڈیزل 4000 جبکہ غذر فلنگ سٹیشن جاگیر بسین 7000 لیٹر پیٹرول اور 4000 ہزار لیٹر ڈیزل، ساس ویلی فلنگ سٹیشن کونوداس 19000 پیٹرول، ڈیزل 20000 لیٹر جبکہ ماما فلنگ سٹیشن کونوداس 5000 ڈیزل سٹاک ہے اسی طرح 18 پیٹرول گؤفلنگ سٹیشنوں میں ٹوٹل 115000 لیٹر پیٹرول اور 147000 ڈیزل موجود ہے لہذ ا شہر میں پیٹرول قلت کی خبروں میں کوائی جواز نہیں عوام بالخصوص مقامی وغیر مقامی سیاحوں کو ٹرانسپورٹنگ کیلئے ضرورت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ضرور ت پوری کی جائے، جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی بحران پیدا کیا گیا تو سخت قانونی اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد کو سختی کے ساتھ احکامات دئے کہ جو بھی فلنگ سٹیشن کی شکایت آئی کی تحقیقات کے بعد اسکے خلاف کاروائی کرکے مجھے رپورٹ کی جائے، عوام کی خدمات اور مشکلات کے حل کیلئے اقدامات ضلعی انتظامیہ کی ترجیحی مقاصد میں شامل ہے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پیٹرول پمپ مالکان کی شکایات براہ راست الفا کنٹرول یا میڈیا سیل کو براہ راست درج کرائیں تاکہ زمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے، ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے
