گلگت (مظہر مغل) کورونا وائرس بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کے ساتھ ملکر ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا ہے کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد کیلئے سختی کیساتھ کاروائیاں جاری ہے، اس مقصد کیلئے میونسپل حدود میں قائم ویکسی نیشن مراکز میں روزانہ تین ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہورہی ہے عوام ویکسی نیشن کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے قائم مراکز سے استعفادہ کررہے ہیں اگر یہی عمل جاری رہا تو انشاء اللہ گلگت کے شہری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے، یہ باتیں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے جمعہ کے روز میڈیاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ اپنے شہریوں کی فلاح بہبودکیلئے اقدامات کئے ہیں اور یہ کوششیں جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ شہرمیں صفائی کا عمل تیز کردیا ہے،مین شاہراہوں ترقیاتی کاموں کے غرض سے جگہ جگہ توڑنے سے صفائی کا عمل متاثر ہورہا ہے اسکے باجود گلگت ویست منیجمنٹ کمپنی کا عملہ کوشاں ہے جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے میونسپل بلڈنگ سیکشن مصروف عمل ہے
