ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کا تھانہ نورشاہ اچانک وزٹ

Spread the love

تھانہ کی صفائی،تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ ،حوالات تھانہ کوچیک کیااور تھانہ میں موجود سائلین کی شکایات سنی اور موقع پر انکےاحکامات جاری کیے۔ضلع بھر کے کسی بھی تھانہ کو کسی وقت بھی چیک کیا جاسکتاہے ۔ڈی پی او ساہیوال
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم نے آج مورخہ 2021۔07۔30کو تھانہ نور شاہ اچانک وزٹ کیا۔انہوں نے سب سے پہلے حوالات تھانہ کو چیک کیا حوالات میں بند قیدیوں کا ریکارڈ چیک کیا کہ کوئی غیر قانونی حراست تو عمل میں نہ لائی گئی ہے تسلی ہونے کے بعد انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک سے آن لان ریکارڈ خودچیک کیا۔
چیکنگ کے دوران تھانہ کی صفائی ناقص پائی گئی ۔جس پر ڈی پی او ساہیوال نےایس ایچ او تھانہ نور شاہ کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانہ میں صفائی کوبہتر کیا جائے ۔
مزید براں انہوں نے تھانہ میں آنےوالے سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت ضلع بھر کے کسی بھی تھانہ کو چیک کیا جائےگا اور کسی قسم کی غیر قانونی حراست یا کوئی بھی غیر ڈسپلن فعل سامنے آیا تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان پولیس
ضلع ساہیوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں