وزیر اعلی خیبر پختون خواہ ایم ایس جہانزیب کو فی الفور برطرف کریں۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن کا مطالبہ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ممبران نے کہا کہ کورٹ ارڈر کے باوجود ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جہانزیب کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ اج ایم ایس نے او پی ڈی میں ڈیوٹی کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا اور اور اس پر حملے کی کوشش کی جس کی پرزور مزت کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب کی ناایلی سے اس دن خاتون اور بچہ جانحق ہوئے اور ہسپتال میں اوٹ سایڈرز اور غیر متعلقہ افراد بلڈ بینک میں عوام کی زندگیوںسے کیھلتے رہے ہیں. ممبران نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کو ایم ایس جہانزیب کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران ہراسمنٹ زدکوب کرنے اور حملے کرنے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان،صوبائی وزیر صحت، اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سے مطالبہ ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب کو فی الفور برطرف کریں ہم لیڈی ڈاکٹر کیساتھ کھڑے ہیں اور جلد چارسدہ ہسپتال میں شدید احتجاج کریں گے.
