کتب رونمائی تقریب

Spread the love

هڅون مصنف کبیر خان کبیر ۔
هلځون مصنف یوسف بہیر شینواری ۔
1 نشست میں شعراء نے مکالے پیش کئے۔
2 نشست میں آزادانہ مشاعرہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں پشتو آدب سے وابستہ و محبین وطن کے علاوہ سوشل ایکٹیویسٹ، علاقائی مشران سمیت طلباء نے رونمائی تقریب میں شرکت کی ۔
پشتو کے دو کتب رونمائی تقریب خیبر پشتو ادبی جرگہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل میں منعقد ہوا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشتو ادبی جرگہ کے صدر ڈاکٹر پروفیسر تواب شاہ مسرور شینواری نے کہا کہ خیبر شعر و ادب کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے ہر دور میں خیبر ادبی جرگہ نے غزل کا مقام سنبھال کر رکھا ہے اب بھی خیبر پشتو ادب میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے جس پر ہمیں فخر ہے لوگ پشتو ادب اور غزل کے دعوے کرتے ہیں لیکن خیبر پشتو ادبی جرگے کے ممبران نے اج ثابت کیا اور ہر لحاظ سے بھرپور کتب کی رونمائی ہوئی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تواب شاہ مسرور نے کہا کہ یوسف بہیر شینواری نے جس انداز سے ملی احساس ،انسانیت ، پشتون ولی ، تاریخی شعور ، رومانیت کے ساتھ ساتھ مہمانوازی کو جس انداز میں غزل میں پیش کیا یقیناً داد کے مستحق ہے ایسے طرح کبیر خان کبیر نے بھی خیبر ادب کو ذندہ رکھتے ہوئی غزل، نظم اور شاعری پیش کی ہے جو قابل تحسین ہے اور اپنے مثال اپ ہے تقریب سے ڈاکٹر کلیم شینواری ، پروفیسر اسلم تاثیر ، نسیم افریدی، نعمت اللہ اسیر، نسیم افریدی، انجینئر شہزاد گل، حارث خان حارث و دیگر نے کہا کہ پشتو زبان تاریخی اہمیت رکھتے ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پشتو زبان کی خدمت اور ہمیں مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں نے مادری زبان کو اہمیت دی جس کے بدولت وہ دن بدن ترقی کررہے ہیں ہمیں اپنے زبان پشتو میں تعلیم حاصل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر وظائف و اعزازیہ پشتو ادب کی جو خدمات کئے ہیں قابل ستائش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں