
کوئٹہ: شاہ زیب شاہ) آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈیٹر وومن کرکٹ لیگ کا فائنل آج بگٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تقریب سے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی ہونگے جبکہ انکے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری و دیگر وزراء اور بیوروکریٹس موجود ہونگے، فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم کے پی واریئر اور بلوچستان مد مقابل ہونے، جبکہ فائنل میں صرف فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی جن کے لیے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے انٹری پاسس بنائے گئے ہیں، جبکہ
کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ایس و پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا، سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عوام کو موبائل فون یا دیگر الیکٹرونکس ڈیوائس گراؤنڈ کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میچ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا، جبکہ میچ جے بعد اختتامی تقریب ہوگی بعد ازاں کھلاڑیوں کے لیے محکمہ کھیل کی جانب سے میوزیکل نائٹ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے ٹریفک پلان بھی بنا لیا گیا ہے اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے فرائض پولیس، ایف سی، اسپیشل برانچ اور دیگر سیکورٹی فورسز کے پاس ہونگے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ عمدہ کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ اپنے نام کرینگے۔