جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار فتح نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عوامی مقبولیت اور بیانئے پر مہرثبت کر دی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی شرمناک شکست سے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ووٹ کے ذریعے عمران خان کو وہ مینڈیٹ اور اعتماد دیا کہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے کاز کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کریں گے، پی ٹی آئی کی کشمیر اور سیالکوٹ میں شاندار فتح نے مخالفین کو خاموش کر دیا ہے اور وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، احتساب کا شکنجہ ہر آنے والے دن کے ساتھ ان کے گرد مضبوطی سے کسا جا رہا ہے،وزیراعظم پاکستان عمر ان خان کی ولولہ انگیز اور دلیرانہ قیادت میں ملک ہر شعبہ میں ترقی کی طرف گامزن ہے بہت جلد مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا جنرل انتخابات میں صرف پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم رہے گی۔
