جہلم جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ماہ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر کی طرح ضلع بھر میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئیں۔ یوم آزادی کے سلسلہ میں شہر کے گلی محلوں، بازاروں، مارکیٹوں، کمرشل سنٹرز، ہسپتالوں، سڑکوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، قومی پرچموں اور دیگر برقی قمقموں سے سجانے کیلئے جگہ جگہ سٹالز سج گئے۔قومی پرچموں والے بیجز، جھنڈیوں اور جھنڈوں سمیت ملبوسات کے بھی خصوصی سٹالز لگے ہوئے ہیں۔ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ نوجوانوں نے اپنے انداز میں جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے اپنی موٹر سائیکلوں،چھوٹی گاڑیوں پر قومی پرچموں کی پینٹنگز بنوانا شروع کر دی ہیں۔جشن آزادی کے موقع پر سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلفریب انداز میں سجایا جارہا ہے جس کیلئے پہلے سے برقی قمقموں کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے ٹی وی چینلز نے اپنے لوگو کے رنگ سبز ہلالی پرچم میں تبدیل کر دیئے ہیں اور جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگراموں کا آغاز کر دیاگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں