کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر نیازی مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

Spread the love

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبیلو ایس ایس بی انجینئر سید توقیر حسین شاہ، ممبر بورڈ آف گورنر وحید ظفر اور ممتاز عالم دین الحا مولانا فدا احمد شاہ بھی موجود تھا۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے باہر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس بی انجینئر سید توقیر حسین شاہ ،ممبر بورڈ آف گورنر محترمہ وحید ظفر اور ممتاز عالم دین الحاج مولانا فدا احمد شاہ بھی موجود تھا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی کا کہنا تھا ۔کے دین اسلام میں درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قراردیا ہے ۔اس لیے بحیثیت مسلمان ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔کہ ہم سب سے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا ۔کے درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آنے والی نسل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔بعد میں کمشنر بنوں ڈویژن شوکت یوسف زئی نے پوسٹ گریجویٹ کالج کے مین گیٹ پر پودا لگا کر اس عزم کا اظہار کیا ۔کے بنوں کے نوجوان نسل حکومت کی طرف سے جاری مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر بنوں کے گرین اینڈ کلین ضلع کا اعزاز برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں