ڈاکٹر جہانزیب خان عوام کی خدمت احسن طریقے سے کر رہے ہیں۔سینئر نائب صدر و تاجر رہنما
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانزیب خان کے ساتھ ظلم بند کیا جائے کیونکہ کہ وہ چارسدہ کے عوام کی خدمت احسن طریقے سے کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار چارسدہ جمعیت علمائے اسلام ایم سی 4 کے سینئر نائب صدر و تاجر رہنماء ملک سجاد خان نے چارسدہ نوشہرہ روڈ چارسدہ ہسپتال کے موجودہ ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب خان کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ اس موقع پر اہلیان عصمت آباد اہلیانِ ملک آباد اہلیان شوگر مل پمپ سمیت علاقے کے سماجی کارکنان ملک رحمان خان ۔مجاھد خان ۔فضل محمد خان۔اجمل خان نے کہا کہ چارسدہ ہسپتال کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسا شخص ایم ایس ہسپتال کے کرسی پر آیا ہے جو کہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانزیب خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُنہی ہر قسم کے خدمت کرنے کی یقین دھانی کراتے ہیں .اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس چارسدہ ہسپتال کے آنے سے چارسدہ ہسپتال میں موجودہ کرپٹ کمیشن خور اور ڈیوٹی نہ کرنے والے پیرامیڈیکس سٹاف اور نرسسز پر سکتہ طاری ہے اُنہوں نے ایم ایس چارسدہ پر حملہ کرنے والے لوگوں کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی اور اس واقعے کے سیکرٹری ہیلتھ اور خصوصاً وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایکشن لیکر کمیشن خور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف کو یہاں سے تبدیل کیا جائے تاکہ عوام کو صحیح معنوں میں فائدہ پہنچ سکیں۔
