

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر) سولیسٹر الیاس گوندل کی صاحبزادی اور فیلو فیلڈ کے کونسلر علی الیاس کی ہمشیرہ جو کہ گذشتہ پیر رضائے الہی سے انتقال فرما گئیں تھیں کی نماز جنازہ بروز ہفتہ ادا کر دی گئی اور انھیں سدرن سمیٹری میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ دکھ کے اس موقع پر اردو گلوبل کی پوری ٹیم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
