سیپکو کی لائن پر نجی شخص کے کام کرنے کا ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی سکھر نے نوٹس لے لیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں سیپکو کی لائن پر نجی شخص کے کام کرنے کا ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی سکھر نے نوٹس لے لیا، ایکسین جیکب آباد کو لائین سپریڈنٹ کے خلاف کاروائی اور پرائیوٹ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سب ڈویژن ٹوسیپکو کی لائن پر نجی شخص کے کام کرنے کا ڈپٹی ڈائریکٹر سیپکو سکھر نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر نے ایکسئن جیکب آباد صابر بگٹی کو سٹی ٹو فیڈر کے لائن سپریڈنٹ مسعود سرہیو کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی اور پرائیوٹ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات دئے ہیں سیپکو سکھر کی جانب سے سپیکو واپڈا ڈسٹریبیوشن سسٹم لائن پر نجی افراد کے کام کرنے کو انتہائی خطرناک اور غیر قانونی قرار دیا ہے اس حوالے سے ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے بعد سیپکو نے یہ اقدام اٹھایا ہے لیکن اس کے باوجود سیپکو عملے کی جانب سے خود کام کرنے کے بجائے نجی افراد سے سیپکو لائن پر کام کرانے کا سلسلہ جاری ہے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اگر کہیں پرائیوٹ افراد کو سیپکو کی لائن پر کام کرتا دیکھیں تو تصاویر یا ویڈیو ارسال کریں یا فون پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں