محرم صبر اور بردازشت کا درس دیتا ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) محرم صبر اور بردازشت کا درس دیتا ہے قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے:ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کا اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں دربار ہال میں ڈپٹی کمشنر حفیظ سیال کی صدارت میں مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک، کرنل خالد، رینجرس ڈی ایس آر، سی ایم او رفیق بلیدی، ضلعی انفارمشین افسر اللہ ورایو خاصخیلی، شیعہ رہنما بندہ علی، جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، حافظ میر محمدبنگلانی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈی سی نے ماتمی جلوس کے راستوں پر صفائی لائٹنگ کا خا ص خیا ل رکھنے کی ہدایت کی گئی اور ڈی سی ہاؤس میں ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا امام بارگاہوں، ماتمی جلوس کی سیکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان سے ملحقہ سرحد پر چیکنگ کو سخت کرنے پر زور دیا گیا اجلاس میں مختلف مکتب فکر کے علماء نے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی محرم میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا سیپکو کو حکم دیا گیا ڈی سی نے مذہبی رہنماؤں کو آپس میں ہم آہنگی رواداری بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کی اپیل کی گئی جس پر مختلف مکتب فکر کے علماء نے انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم صبر اور برداشت کا مہینہ ہے امام حسین کی قربانی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں