جیکب آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنانے پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافہ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اورظلم وناناصافیوں کے مارے غریب عوام کے منہ سے روٹی کاآخری نوالہ بھی چھیننے کی کوشش قراردیا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی دعووں کے برعکس دوماہ کے دوران چوتھی بار اور13روپے فی لیٹر سے زائدقیمتوں میں اضافہ سراسرظلم ہے ایک طرف وزیراعظم عمران خان فرماتے ہیں کہ لاک ڈاؤن لگاکر معیشت تباہ نہیں کریں گے،ان کے بقول لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا مارنا ہے مگردوسری جانب وفاق اور سندھ کی حکومتیں مل کر عالمی ایجنڈا پورا کررہی ہیں، ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں وہ تمام چیزیں بھی مہنگی ہورہی ہے جن کا پیٹرول، بجلی اور گیس سے تعلق ہے بجٹ آنے کے بعد سے چار مرتبہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں اور اسے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق 120روپے فی لیٹر تک پہنچادیا گیا ہے ساتھ میں یہ بھی فخریہ اعلانات کئے جارہے ہیں کہ اب آئی ایم ایف کی کوئی شرط نہیں مانی جائے گی جوکہ عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی خاص طور پرروزہ مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پرچلی جاتی جس سے عام غریب آدمی ہی متاثر ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وباء سے کوئی انکار نہیں مگرحکومت وباء کے خاتمے کے لیے اقدامات وسہولیات فراہم کرنے کی بجائے تمام تروسائل عوام کو ڈرانے دہمکانے،کرپشن اوربھوک وافلاس بڑھانے میں خرچ کررہی ہیں حکمران یہ بھی نہیں بتاسکتے کہ1240ارب روپے کہاں گئے؟َ عوام تو ویکسین وخوراک کے لیے دربدردھکے کھارہے ہیں ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اس لیے تعلیمی اداروں سے بازاروں تک لاک ڈاؤن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اس میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
