عمر رسیدہ بزرگ افراد اپنی کمزور انگوٹھے کے نشان کی وجہ سے بئنک سے اپنی پینشن، اور انکم سپورٹ رقم وصولی سے محروم

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پینشنراور عمر رسیدہ بزرگ افراد اپنی کمزور انگوٹھے کے نشان کی وجہ سے بئنک سے اپنی پینشن، اور انکم سپورٹ رقم وصولی سے محروم تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف بینکوں کے باہر اور اندر اکثر پینشنراور عمر رسیدہ بزرگ افراد اپنی کمزور انگوٹھے کے نشان کی وجہ سے بینک سے اپنی پینشن، اور انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے لیئے شدید پریشان اور بے بس نظر آتے ہیں، اس سلسلے میں وہاں موجود بزرگ محمد عمر سھاگ ، محمد یحی گھنیو، اور ایک خاتون صائمہ بیبی کا کہنا تھا کہ ہم زندہ سلامت خو د موجود ہیں مگر بینک والے کہتے ہیں کہ آپ کے انگوٹھے کے نشان میچ نہیں ہو ررے ہیں اس لئے ہم آپ رقم نہیں دے سکتے، ہم ان کو اپنا شناختی کارڈ، پینشنز کے کاغذات اور دیگر اشیا دیکھاتے ہیں لیکن وہ بس ایک ہی رٹ لگائے بیٹھے ہیں کہ آپ کے انگوٹھے کا نشان درست نہیں، آپ نادرا آفیس جاؤ جب ادھر جاتے ہیں تو وہاں بھی وہی حال، ادھر موجود سترہ گریڈ کے ریٹائر ملازم عمر سھاگ نے کہا کہ اس شدید گرمی میں اور اس اس عمر میں ادھر ادھر چکر کیسے لگائیں، کیا ہم نے ایسے ہی ملک کے لئے اپنی نوکری کر کے زندگی کھپائی ہے، خدارا، حکومت وقت کو چاہیے کی اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر اس مسئلے کا مستقل حل نکالے تاکہ عمر رسیدہ افراد کو اذیت سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں