جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن امان کے قیام میں ناکامی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن امان کے قیام میں ناکامی،ایس ایس پی نے بیک وقت 250سے زائد پولیس اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن امان کے قیام میں ناکامی پر ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے بیج وقت 250سے زائد پولیس اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا ہے سٹی تھانہ کے 24اہلکاروں کوکریم بخش تھانہ،ائیرپورٹ کے اہلکاروں کو آباد تھانہ تبادلہ کیا ہے جبکہ آباد تھانہ کے پانچ نائب محرروں سمیت20سے زائد اہلکاروں کا ائیر پورٹ اور ٹاور چوکی،تھانہ تاجو دیرو کے اہلکاروں کا تھانہ میر پوربرڑو اور مبارکپور،تھانہ محمد پور کے اہلکاروں کو مبارکپور اور مبارکپور کے اہلکاروں کو تاجو دیر،باہوکھوسو کے تھانہ دلمراد جبکہ تھانہ کریم بخش کے اہلکاروں کو سٹی تھانے مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نفری میں کھلبلی مچ گئی ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں