شہر میں کورونا وائرس کے خطرات کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاون کا سلسلہ جاری

Spread the love

گلگت (مظہر علی مغل) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کے خطرات کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اس مقصد کیلئے جوٹیال پرنس کالونی کو غیر معینہ مدت تک سیل کردیا گیاہے اسکے علاوہ جہاں ضرورت پڑے گی سخت فیصلے کئے جائیں گے، یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز مقامی میڈ یاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا، اس سے قبل انہوں نے سکوار چونگی ٹوریسٹ پوائینٹ کا معائینہ کے دوران کہا کہ میونسپل حدود میں بغیر ویکسینیشن کس شہری کو داخل نہیں ہونے دیں گے او نہ ہی کورونا وائرس SOPsپر عملدرآمد میں غفلت برداشت ہوگی، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے تاجرحضرات صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملی جامہ پہنانے کیلئے تعاون کرے، فیس ماسک ہر حال میں پہنیں، اور سماجی فاصلہ ضرور رکھیں، علاوہ ازیں انہوں نے سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، ریونیو فیلڈ سٹاف، محمد جعفر، مظہرعلی، سلطان فیروز، جوڈیشل کلرک سیف الملوک، اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر میں کورونا SOPs پر عملدرآمد کے سلسلے میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران SOPs کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے اور نصف درجن دکانوں کوسیل کردئے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران انہوں نے تاجروں کو متنبہ کیا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جوبھی دکاندار خلاف ورزی کریں گے دکانیں سیل اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے سیکٹرمجسٹریٹس کو سختی کے ہدایات دی کہ وہ شہر میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر کورونا ایکٹ کے تحت کاروائی کریں، کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے راہنمائی میں ضلعی انتظامیہ شہر میں کورونا وائرس جنگ میں کامیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے عوام کورونا وائر خطرات سے بچانے کیلئے ویکسینیشن کے عمل کوتیز کردیاہے اسکے علاوہ فیس ماسک، سینی ٹیشن اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات تیز کردئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں