شہر میں خود ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے

Spread the love

گلگت (مظہر مغل) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی امیر تیمور نے کہا کہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے تاجر حضرات خوف خد اکھائیں اور شہریوں پر رحم کریں، سرکاری نرخوں سے زائد منافع خوری پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی، انہوں نے شہریوں کے جانب سے آٹے کے معیار کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے سول سپلائی حکام سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی ہے عوام کے شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے گا یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز سیکٹر مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کی جائے، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوتاہی نہیں کرے گی انہوں نے شہرمیں ایل پی جی کے بڑھتے ہوئے نرخناموں کے سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی تیزی سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں جسکے باعث ایل پی جی کو اوپن رکھا گیا ہے امید ہے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز من مانی نہیں کریں گے پرائس کنٹرول کمیٹی سب پہ نظر رکھی ہوئی ہے عوامی شکایات پر فوری اقدامات کئے جائیں گے، ترجمان نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری شکایات کیلئے الفا کنٹرول05811-920724 پر اطلاع کریں۔ شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں