جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم پنجاب پولیس کے ملازمین سوشل میڈیا کو ذاتی حیثیت سے استعمال کر سکیں گے،سرکاری حیثیت میں استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے آرڈر جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین سوشل میڈیا پر پولیس شناخت اور محکمہ کے اثاثہ جات کی تصاویر استعمال نہیں کرسکیں گے۔ پولیس ملازمین اپنی وردی میں تصاویر، سرکاری موبائل نمبر یا جس سے پولیس کے ساتھ وابستگی ظاہر ہو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرسکیں گے۔ پولیس ملازمین پولیس کی عمارتوں، اسلحہ، پارچا ت، ٹرانسپورٹ و ابلاغ سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرسکیں گے۔ مذہبی، تفرقہ بازی یا تشدد پسندی کی کوئی پوسٹ شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کسی بھی گرفتار شدہ ملزم، تفتیشی، اداروں کے درمیان تصادم کے کوائف شیئر نہیں کئے جا سکیں گے۔
