پولیس کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے فرض شناسی کے انمٹ نقوش ثبت کئے ہیں پولیس نے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے جو قابل فخر ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس فرض شناسی، ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ہم کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پولیس شہداء کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت شہدائے پولیس کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، ہم شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی صبرو استقامت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
