ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مختلف اقوام کے 79 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم۔

Spread the love

چیکس تقسیم کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد جرگہ ہال ڈپٹی کمشنر افس میں کیا گیا۔

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی مختلف اقوام کے 79 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے سی ایل سی پی پروگرام کے تحت متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔مختلف اقوام کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت بقیہ رہ جانیوالے 79 خاندانوں میں 20.8 ملین روپے معاوضوں کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)نوید اکبر،باڑہ رائفل کے میجر بلال نے تحصیل باڑہ کے مختلف اقوام شلوبر تیراہ،اکاخیل درس جماعت،برقمبرخیل ترخوکس،ضیاء الدین زخہ خیل اور برقمبر جوٹ درہ کے بقیہ رہ جانیوالے 79 خاندانوں میں سی ایل سی پی کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔چیکس تقسیم کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد جرگہ ہال ڈپٹی کمشنر افس میں کیا گیا تھا۔ سی ایل سی پی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی اب تک تقسیم شدہ 11549 چیکوں کی کل مالیت 3333.2 ملین جو کہ 3 ارب 33 کروڑ 32 لاکھ معاوضے کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس میں 6189 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 5360 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک ادا کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ خیبر کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سروے ٹیموں کی زیرنگرانی سروے جاری رہے گی جس کے تحت ٹیمیں مختلف علاقوں میں گھروں کے سروے کرنے کے بعد مروجہ طریقہ کار کے مطابق مرحلہ وار بقیہ رہ جانیوالے دیگر اقوام میں بھی چیکس تقسیم کیے جائینگے تاکہ پروگرام کے تحت تباہ شدہ اور دیگر جزوی نقصانات کا ازالہ ہوسکیں جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں