یومِ شہدائے پولیس ان شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لئے قربانی دے کر بہت بڑی رقم قائم کی۔
بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی جاری کردہ احکامات اور ڈی آئی جی بنوں ساجد علی خان کی خصوصی ہدایت پر آڈیٹوریم ہال فضل قادر شہید پارک میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی، ڈی پی او بنوں عمران شاہد، ایس پی ایف آر پی بنوں کفایت اللہ خان، ایس پی انویسٹی گیشن بنوں ضیاء حسن، میڈیانمائندے، لواحقین ِ شہداء بنوں پولیس اور محتلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا۔ قومی ترانہ سنائی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او بنوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ملکر یومِ شہداء پولیس کے اس تقریب میں شرکت کرکے ہمارے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی پی او بنوں نے کہا کہ 4 اگست کا دن پورے پاکستان میں یومِ شہدائے پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد شہداء کے لواحقین کو یہ باور دلانا ہے۔ کہ ان شہیدوں کی قربانی اور خون رائیگاں نہیں دیا جائیگا ۔ ہم ہر وقت اور ہر حل میں ان کیساتھ ہے۔ کیونکہ انہی شہیدوں کی بدولت آج اس مٹی پر امن کی فضا ئقائم ہے۔ ہم ان شہیدوں کے تا حیات احسان مند اور شکر گزار رہینگے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2000 سے لیکر آج تک یہ پورا ملک دہشت گردوں کے خصوصی نشانے پر رہاہے جو کہ کے پی کے پولیس نے فرانٹ لائن پر ہمیشہ ان کا مقابلہ کیا اور خون کے نذرانے پیش کرکے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ جس میں ہمارے 142آفسران اور جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیں۔چونکہ زندگی اور موت کائنات کی بڑی حقیقتوں میں سے ایک حقیقت ہے۔ ہم زندہ رہ کر بالآخر ایک دن مر جاتے ہیں۔ لیکن شہید ایک دن مر کے ہمیشہ کے لئے زندہ ہو جاتے ہیں۔ وہ زندگی جس کا کوئی شعور نہیں۔ آج کی یہ تقریب بھی شہدائے ارضِ وطن کے بلند حوصلے، ولولے، عزم اور جراتوں کو سلام پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں نے بھی شہیدوں کے جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس پر امن ماحول میں سانس لے رہے ہیں یہ ان شہیدوں کی بدولت ہیں۔ انہوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ارض پاک کیساتھ محبت کا ثبوت پیش کیا۔ شہداء کے لواحقین کو یقین دلائی کہ ہماری ہمدردیاں اور تعاون ان کے ساتھ ہیں۔ وہ کبھی بھی اکیلے نہیں۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے لواحقین میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ اور ان کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
