جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پولیس کی ذیادتیوں کے خلاف ضلعی صدر عبدالستار جاگیرانی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں میر ہارون رشید سومرو، نظام مستوئی، عمر سولنگی، دلمراد لاشاری، صاحب خان چانڈیو، سید علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی آڑ میں کاروبای طبقے اور پولیس شہریوں سے زیادتی اور لوٹ مار کر رہی ہے رشوت نہ دینے پر ایس ٹی پی کے عبدالغفور تھیم پر کیس داخل کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، کیس ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائر ہ بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں