انتظامیہ نے مارکیٹ بند کر ادی بااثر کی مویشی منڈی بند نہ کراسکی لاک ڈاؤن پر عمل نہ ہوا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں انتظامیہ نے مارکیٹ بند کر ادی بااثر کی مویشی منڈی بند نہ کراسکی لاک ڈاؤن پر عمل نہ ہوا مویشی منڈی میں کورونا ایس او پیز نظر اندازپنجاب بلوچستان کے بیوپاریوں کو رش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شہریوں کے کاروبار بند کرانے والی انتظامیہ شکارپور میں بااثر کی مویشی منڈی بند نہیں کر اسکی ہے حکومت کے اعلان کر دہ لاک ڈاؤن پر انتظامیہ کے عمل نہ کرانے سے کورونا وبا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کورونا وبا کی خطرناک چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا صوبے بھر میں نفاذ کیا تھا لیکن جیکب آبا دمیں حکومتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مویشی منڈی لگا لی ہے جہاں سندھ پنجاب اور بلوچستان سے بیوپاری کی بڑی تعداد پہنچی، اور خریداروں کی بھی بڑی رش رہی، مویشی منڈی میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا ماسک سمیت سماجی فاصلے تک کو نظر انداز کیا گیا، مویشی منڈی میں ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی پر ضلع انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے مویشی منڈی لگانے والے بااثر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی، انتظامیہ بااثر کے سامنے بے بس بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں