جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد ایس ایس پی کا یو ٹرن، چند گھنٹوں میں 250پولیس اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات واپس لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے ضلع میں بدامنی اور امن امان کے قیام میں ناکامی پر جیکب آباد کے 11تھانوں کے 250زائد اہلکاروں کو تبادلہ کرکے چند گھنٹوں میں ہی اپنا فیصلہ واپس لے لیا ایس ایس پی کے اس یو ٹرن پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے انکا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت کی بنیاد پر کئے گئے پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کا فیصلہ اچانک واپس لینا سمجھ سے باہر ہے،شہری برھتی ہوئی چوری اور رہزنی کی وارداتوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں،ایس ایس پی کے غیر سنجیدہ اقداماتاور رویے کی وجہ سے شہر میں غیر یقینی کی صورتحال ہو گئی ہے اس سلسلے میں شیٹ کلر ک نے رابطے پر بتایا کہ صرف سٹی تھانے کے اہلکاروں کے تبادلے کو روکا گیا ہے۔
