حکومت وقت خواتین پر تشدد میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔امبرین بلوچ

Spread the love

خواتین پر جاری ظلم و بربریت اور تشدد بند کیا جائے۔ممبر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی نمائندہ و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کی ممبر محترمہ امبرین بلوچ نے کہا کہ حکومت وقت خواتین پر تشدد میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں خواتین پر جاری ظلم و بربریت اور تشدد بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں روز بروز خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے تا کہ خواتین پر جاری ظلم و بربریت اور تشدد کا خاتمہ ہو سکے نجی ٹی وی چینل کی نمائندہ و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کی ممبر محترمہ امبرین بلوچ نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دنیا بھر میں خواتین پر جاری ظلم و ستم اور تشدد کی نوٹس لیں اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ خواتین کو بنیادی سہولیات اور حقوق مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں