پولیس کی کاروائی، 30 کلو چرس برآمد

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کی کاروائی، 30 کلو چرس برآمد،ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سٹی تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مولاداد پھاٹک کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مہران کار AZL-894سے 30 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم محمد نواز بروہی کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف حدود کے تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں